’’آئیڈیا‘‘ نظریے کو کہا جاتا ہے۔ اُردو میں آئیڈیا سے مراد خیال، بات ، کسی صورتِ حال کے حل کو بھی کہا جاتا ہے۔
آئیڈیالوجی کسی تحریک، جماعت یا گروہ کا وہ مخصوص نظریہ ہے جس پر اس کی بنیاد استوار ہے۔
آئیڈیالوجی ایک سماجی گروہ کا وہ مخصوص نقطۂ نظر، عقیدہ، نظامِ اقدار ہے جو ایک طرف اسے فکری سطح پر منظم کرتا ہے، تو دوسری طرف اسے گروہی شناخت دیتا ہے۔
آئیڈیالوجی کسی گروہ کو یا جماعت کو نظریاتی طور پر ایک شناخت اور تشخص عطا کرتی ہے۔
(’’تنقیدی نظریات اور اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر محمد اشرف کمال‘‘، مطبوعہ ’’نیشنل بک فاؤنڈیشن‘‘، اشاعت دسمبر 2019ء، صفحہ نمبر 165 سے انتخاب)