کیلے کا چھلکا یا ٹوتھ برش؟

کیا آپ کو پتا ہے کہ کیلے کا چھلکا اب دانتوں کی سفیدی کے لئے مؤثر ثابت ہوسکتا ہے؟ اگر آپ سفید اور چمکدار دانت چاہتے ہیں تو اسے ضرور آزمائیں۔کیلے کے چھلکے کے کچھ حصے کو لے کر اس کی اندرونی جانب کو دانتوں پر دو منٹ کے لئے ٹھیک ایسے ہی رگڑتے رہیں جس طرح آپ ٹوتھ برش یا مسواک کو دانتوں پر رگڑتے ہیں۔کیلے کے چھلکے میں موجود پوٹاشئیم، مگنیشئیم اور مگنیز جیسے منرلز آپ کے دانوں کو سفید اور چمکدار بناسکتے ہیں۔ آزمائش شرط ہے۔