کھانسی رفع کرنے کا آزمودہ گھریلو ٹوٹکا

سردی کے موسم میں نزلہ، زکام اور کھانسی روزانہ کا معمول ہوتی ہے۔ اگر کھانسی شدت اختیار کرلے، تو اسے دور کرنے کے لیے ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک کا رس ملا کر روزانہ صبح، دوپہر، شام تین سے پانچ روز تک استعمال کرلیں، ان شاء اللہ اِفاقہ ہوجائے گا۔