گیس صحت مند عملِ انہضام کی پیداوار ہے۔ پیٹ میں گیس اس وقت پید اہوتی ہے جب بیکٹیریا بڑی آنت میں کاربوہائیڈریٹ کو توڑ دیتے ہیں۔
ماہرین کا اندازہ ہے کہ اوسطاً انسان روزانہ 0.6 سے 1.8 لیٹر گیس پیدا کرتا ہے۔ یہ عمل عام صحت مند شخص میں دن میں 12 سے 25 بار ہوتا ہے۔ تاہم بعض اوقات یہ گیس کم یا زیادہ تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اس تکلیف میں پیٹ میں یا سینے میں اچانک درد کی لہریں اٹھتی ہیں جو تقریباً ناقابلِ برداشت ہوتی ہیں۔
یہ گیس بنتی کیوں ہے؟ اس سے متعلق بہت کم لوگ واقف ہوں گے۔ دراصل گیس اس وقت بنتی ہے جب آپ ضرورت سے زائد آکسیجن اندر لیتے ہیں اور یہ درجِ ذیل امور میں ہوتا ہے:
٭ تیزی سے کھانا پینا
٭ کولڈ ڈرنکس پینا
٭ اسٹرا (Straw) کے ذریعے پینا
٭ چیونگم چبانا
٭ ٹافی کو زیادہ زور سے چوسنا
٭ مصنوعی دانتوں کے فریم کی تنصیب درست نہ ہونا
٭ سگریٹ نوشی