تفریس یا مفرس کسے کہتے ہیں؟

کسی غیر زبان کے لفظ کو فارسی بنا لینا مفرس کہلاتا ہے۔ جیسے انگریزی کے لفظ ’’ڈاکٹر‘‘ (Doctor) کو فارسی لب و لہجہ میں ڈالا گیا، تو یہ ’’دکتور‘‘ بن گیا۔ ٹھیک اسی طرح ’’سٹالن‘‘ (Stalin)سے ’’ستالن‘‘ بن گیا۔
گرامر کے رُو سے فارسی کے لب و لہجے میں رنگنے والا ہر غیر زبان لفظ ’’مفرس‘‘ کہلائے گا۔
چند مشہور مفرس الفاظ درجِ ذیل ہیں:
پرفسور (پروفیسر)، انستی تیوت (انسٹی ٹیوٹ)، گاندی (گاندھی)، تلگراف(ٹیلیگراف) اور دُہل (ڈھول)۔