فیثا غورث کون تھا؟

یہ ایک یونانی فلسفی تھا جو 570 قبلِ مسیح میں پیدا ہوا اور 495 قبلِ مسیح میں وفات پائی۔
فیثا غورث بنیادی طور پر ایک فلسفی، ریاضی دان اور سائنس دان تھا، لیکن وہ ماہر ریاضی دان کی حیثیت سے زیادہ مشہور ہوا۔ وہ یونان کے جزیرے ساموس سے جنوبی اٹلی کی ایک مختصر آبادی والے شہر کروٹو میں منتقل ہوگیا تھا۔ ساموس سے اس کی ہجرت کا سبب مؤرخین وہاں کے لوگوں سے اس کا نظریاتی اختلاف بتاتے ہیں۔ چناں چہ کروٹو میں اس نے اپنے ہم خیال پیروکاروں کے ہمراہ ایک تحریک کی بنیاد ڈالی، جس کا مقصد مذہبی، سیاسی اور فلسفیانہ نظریات کو لوگوں تک پہچانا تھا۔ اس تحریک کو ’’فیثا غورث ازم‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فیثا غورث کے بارے میں مؤرخین اس بات پر متفق ہیں کہ وہ کسی بھی دوسرے فلسفی سے زیادہ گہرائی تک جا کے تحقیق کرنے کا عادی تھا اور جب تک کامیابی حاصل نہ کرلیتا، چین سے نہیں بیٹھتا تھا۔
(خاور نیازی کے ایک تحقیقی مقالہ سے اقتباس)