بڑوں یا معزز اشخاص میں اپنا شمار کرنا۔ جب کوئی شخص اپنا شمار ایسے لوگوں کے ساتھ کرے جو اُس سے اونچے درجہ کے ہوں، تو یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔ اِس کہاوت کا تعلق ایک چھوٹی سی حکایت سے ہے جو اس طرح بیان کی جاتی ہے:
’’ایک مرتبہ چار سوار ہتھیار باندھے ہوئے نہایت سج دھج کے ساتھ کہیں جا رہے تھے۔ ایک غیر مسلح آدمی اپنے مَریَل ٹٹو پر اُن کے پیچھے ہولیا۔ راستے میں کسی شخص نے اُس سے پوچھا کہ تم کہاں جا رہے ہو؟ اس شخص نے جواب دیا، ہم پانچوں سوار دلّی سے آ رہے ہیں اور مَیں بھی ہوں پانچوں سواروں میں۔ ‘‘
(ڈاکٹر شریف احمد قریشی کی تصنیف ’’کہاوتیں اور ان کا حکایتی و تلمیحی پس منظر‘‘ مطبوعہ ’’دار النور، لاہور‘‘ اشاعت 2012ء، صفحہ 270 سے انتخاب)