ہرمجدون (Armageddon) ایک ایسی جنگ کا نام ہے جو دنیا بھر کے ملکوں کو ملیا میٹ کر دے گی۔
مسیحی عقائد کے مطابق اس جنگ سے پوری دنیامیں خون ہی خون ہوگا جس میں انسان اور جانوروں تباہ ہوجائیں گے۔
اس جنگ میں دنیا کے بڑے بڑے ممالک صفحۂ ہستی سے مٹ جائیں گے اور بہت سی خون ریزی ہوگی مگر بہت سی قربانیاں دے کر آ خر میں حق کی فتح ہوگی۔ دنیا کی تمام شیطانی طاقتیں ایک طرف اکٹھی ہوں گی جب کہ اللہ کی وحدانیت اور بزرگی پر یقین رکھنے والے لوگ دوسری طرف ہوں گے۔ یہ حق و باطل کا آخری معرکہ اور دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوگی جس پر دنیا کے بڑے مذاہب کے پیروکار یعنی مسلمان، عیسائی اور یہودی تینوں متفق ہیں کہ یہ جنگ ہو کر رہے گی۔