نسل پرستی اور قوم پرستی میں فرق

کچھ لوگ نسل پرستی اور قوم پرستی کو ایک دوسرے کے ساتھ گڈمڈ کردیتے ہیں۔ حالاں کہ نسل الگ چیز ہے اور قوم الگ۔ نسل کا تعلق جینز سے ہے اور قوم کا تعلق دھرتی سے۔
مختلف قوموں کے لوگ جہاں جہاں گئے، اُسی قوم کا حصہ بن گئے، جب کہ نسلی طور پر وہ اپنا ناتا اپنے سابقہ حسب و نسب سے جوڑتے ہیں۔ دھرتی اور اس کی ثقافت کا تعلق فطرت سے ہے۔
("جہانگیر ورلڈ ٹائمز” کے ستمبر 2020ء کے شمارہ، صفحہ نمبر 77 سے انتخاب)