ڈان اردو سروس کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ کینسر سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ "زیتون کے تیل کو صحت کے لیے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے اور متعدد تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ زیتون کے تیل کا زیادہ استعمال ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔19 تحقیقی رپورٹس کے ایک تجزیے میں ثابت ہوا کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں زیتون کے تیل کو جزوبدن بناتے ہیں، ان میں بریسٹ اور نظام ہاضمہ کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن ممالک میں زیتون کے تیل کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، وہاں colorectal کینسر کی شرح بھی کم ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے جن میں زیتون کے تیل سے کینسر پر مرتب ہونے والے براہِ راست اثرات کی جانچ پڑتال کی جائے۔”