سید عبدالحمید عدمؔ کا ناصرؔ کاظمی کو کرارا جواب

شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
یہ شعر عبدالحمید عدمؔ کا ہے اور اس کی پیروڈی ناصر کاظمی نے کی تھی:
شاید مجھے نکال کے کچھ کھا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
اس کے جواب میں عدمؔ نے ناصرؔؔ کاظمی کی زمین میں یہ رباعی کہی تھی:
کوا کیوں کائیں کائیں کرتا ہے
طوطا کیوں ٹائیں ٹائیں کرتا ہے
شعر ہوتے ہیں میرؔ کے ناصرؔ
لفظ کچھ دائیں بائیں کرتا ہے
(’’شاعروں، ادیبوں کے لطیفے‘‘از ’’شاہد حمید‘‘، ناشر ’’بک کارنر‘‘، صفحہ نمبر 312 سے انتخاب)