صحت کے حوالہ سے متحرک’’کے فوڈز ڈاٹ کام‘‘ نامی ایک ویب سائٹ کھانے میں مچھلی کے استعمال پر زور دیتی ہے۔ ان کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ
کھانے میں مچھلی کا استعمال بینائی تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مچھلی کھانے والے کا نہ صرف نظامِ قلب بہتر ہوتا ہے بلکہ وہ دل کی بیماریوں سے بھی دور رہتا ہے۔
کھانے میں مچھلی کا استعمال ذہنی صلاحیت بڑھانے میں انتہائی مفید ہے ۔
مچھلی، اعصابی دباؤ کم کرنے میں بھی معاون ہے۔
مچھلی کھانے والا ذیابیطس کے مرض سے دور رہتا ہے ۔