سحری چھوڑنا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ رمضان میں ہمارا فوڈ سائیکل کس طرح کام کرتا ہے، جب آپ سحری چھوڑتے ہیں، تو 24 گھنٹوں میں ایک ہی مرتبہ صحیح انداز سے کھانا کھاتے ہیں اور یہ ٹھیک نہیں۔ کیوں کہ جب آپ اپنے جسم کو کھانا نہیں دیں گے، تو آپ کی جلد مرجھا جائے گی۔ اس سے معدہ بھی متاثر ہوتا ہے۔ اس لیے ماہرین کی رائے کے مطابق سحری ضرور کریں۔