کیا آپ اپنے دشمن ہیں؟ اگر نہیں تو تمباکو نوشی کو ترک کیوں نہیں کرتے؟ تمباکو نوشی جسم اور صحت دونوں کے لئے انتہائی خراب عادت ہے۔ اس کا فائدہ کوئی نہیں اور نقصانات کئی ہیں۔ تمباکو نوشی کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
اگر آپ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں، تو اپنی اس عادت کو جتنا جلدی ہوسکے ختم کریں، کیونکہ اس سے آپ کو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے۔
سگریٹ نوشی کے نمایاں مضر اثرات ذیل میں درج کئے جاتے ہیں:
سگریٹ نوش افراد اسٹروک اور دماغ کے مرض کا شکار بن سکتے ہیں۔
سگریٹ نوشی کرنے والے کے منھ سے ہمیشہ بدبو آتی ہے جو انسان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ معاشرے میں ایسے لوگوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
سگریٹ نوشی کا ایک بڑا نقصان دانتوں کا پیلا اور داغ دار ہونا بھی ہے۔ سگریٹ نوشی دانتوں کی قدرتی چمک کو ختم کردیتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔
سگریٹ نوشی کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ ناک ، ہونٹ ، زبان اور منھ کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔
آپ بھی خود کو اور اپنے پیاروں کو اس جان لیوا اور خراب عادت سے دور رکھیں۔