کیا میت کے اوپر قرآنی آیات کی چادر ڈالنا جائز ہے؟

مسجدِ درویش صدر، پشاور کے مفتی سبحان اللہ جان کے مطابق میت کے اوپر قرآنی آیات کی لکھی ہوئی چادر ڈالنا ازروئے شریعت درست نہیں۔ اس میں قرآنی آیات کی اہانت ہے۔ نیز اس لیے بھی کہ بے وضو چھونے کا اندیشہ ہے اور قرآنی آیات بغیر وضو کے چھونا جائز نہیں۔