مسجدِ درویش صدر، پشاورکے مفتی سبحان اللہ جان سے پوچھا گیا : ’’ہمارے خاندان میں یہ رواج ہے کہ گھرانے میں جب تک لڑکیوں کا نکاح اور شادی نہیں ہوجاتی لڑکوں کی شادی نہیں کراتے، تو شرعاً یہ ٹھیک ہے؟‘‘ مفتی صاحب جواباً فرماتے ہیں: ’’یہ ایک ناجائز طریقہ ہے۔ مناسب رشتہ ملنے پر جلدی نکاح کرانا چاہیے۔ ورنہ اگر خدانخواستہ جذبات سے مغلوب ہوکر کوئی گناہ ہوگیا، تو والدین بھی اس میں برابر کے شریک ہوں گے۔‘‘