اگر آپ صبح ناشتا نہیں کرتے، تو اس فائدہ سے محروم ہیں

ڈان اردو سروس نے حالیہ ایک مفصل تحقیق چھاپی ہے جس میں ناشتے کی کئی فوائد درج ہیں۔ ایسا ہی ایک فائدہ کچھ یوں ہے: "حالیہ تحقیقی رپورٹس میں دل کی صحت اور ناشتے کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا ہے۔ 2017ء میں جریدے ’’جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی‘‘ میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتا نہ کرنے سے دل کی جانب جانے والی شریانیں تنگ اور اکڑ سکتی ہیں۔ کیوں کہ ان میں مواد جمع ہونے لگتا ہے، جو ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ایسے افراد کی توند نکل سکتی ہے، وزن بڑھ سکتا ہے اور بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول اوپر جاسکتا ہے۔اس کی ممکنہ وجہ ہائی بلڈ شوگر ہوسکتی ہے جو وقت کے ساتھ امراضِ قلب کا باعث بن جاتا ہے، یا ناشتا نہ کرنے سے دن بھر میں روزانہ درکار غذائی فائبر کا حصول مشکل ہوسکتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناشتا نہ کرنے والے افراد میں امراضِ قلب کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اور ان میں تمباکو نوشی کی عادت ہوسکتی ہے جب کہ ورزش سے بھی دور ہوتے ہیں۔ یہ نقصان دِہ عادات بھی امراضِ قلب کا باعث بن جاتی ہیں۔”