نئے کپڑوں کو دھونے کے حوالہ سے حمیرا پتافی اپنی کتاب "حمیرا پتافی کے 786 گھریلو ٹوٹکے” کے صفحہ نمبر 63 پر رقم کرتی ہیں: "اگر آپ نئے کپڑے پہلی بار دھو رہی ہیں، تو ان کو ٹھنڈے پانی میں نمک ملا کر دھوئیں۔ ان سے کپڑے کا رنگ پکا ہوگا اور بدرنگ ہونے سے بچے رہیں گے۔”
