جانیے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے پسندیدہ ممالک

ایک جائزے کے مطابق گذشتہ برس (2018ء) پانچ ملین یعنی پچاس لاکھ سے زائد طالب علموں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دیگر ممالک کا رُخ کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بیرونِ ملک جانے والے طلبہ کے پسندیدہ ترین ممالک پر نظر ڈالیں، تو امریکہ غیرملکی طالب علموں کی پسندیدہ ترین منزل ہے۔ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانے والوں میں سے 19 فی صد نے امریکی جامعات کا انتخاب کیا۔ طالب علموں کی دوسری پسندیدہ ترین منزل برطانیہ ہے۔ برطانوی یونیورسٹیوں میں 8.5 فی صد بین الاقوامی طالب علم زیرِ تعلیم رہے۔ تیسرے نمبر پر بھی انگریزی زبان میں تعلیم دینے والا ایک اور ملک آسٹریلیا رہا۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز (اردو)‘‘ ، ماہِ اکتوبر 2019ء، صفحہ 108 سے انتخاب)