کیا آپ کو پتا ہے کہ شلغم کھانے کے کتنے فائدے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم بتا دیتے ہیں۔
صحت کے حوالہ سے سرگرم ایک بین الاقوامی ویب سائٹ www.nuskhe.comکے مطابق شلغم کے کئی فوائد ہیں، جن میں سے کچھ ذیل میں درج کئے جاتے ہیں:
شلغم حیرت انگیز طور پر کینسر کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
شلغم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔
شلغم کا استعمال ذیابیطس (Sugar) کا خطرہ کم کرتا ہے۔
شلغم خون صاف کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
شلغم کچا کھانے سے ہاضمہ درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
شلغم دانتوں کو بھی صاف رکھنے میں معاون ہے۔
نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے۔ اس کے علاوہ اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔