12 ستمبر، نامور شاعر صابر ظفرؔ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور شاعر صابر ظفرؔ 12 ستمبر 1949ء کو کہوٹہ، راوالپنڈی میں پیدا ہوئے۔
آپ کے گیتوں اور غزلوں پر پاکستان کے مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ آپ نے شاعری کی ابتدا 1968ء سے کی۔ دو سال بذریعہ ڈاک رئیس امروہوی سے اصلاح لیتے رہے۔
آپ کے لکھے ہوئے درجنوں گیت پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بن چکے ہیں، جنہیں بہت مقبولیت ملی۔ ان میں سرِ فہرست "میری ذات ذرۂ بے نشاں” ہے۔ دو قومی گیتوں کو بھی بہت شہرت ملی، پہلا "ہے جذبہ جنوں، تو ہمت نہ ہار” تھا، جو 1996ء کا ٹائٹل سونگ بنا، دوسرا ہالی وڈ کی فلم "جناح” کا ٹائٹل سونگ تھا۔
آپ نے ماہنامہ "اپنی زمیں” میں کچھ عرصہ بطورِ معاون مدیر کام بھی کیا۔
آپ کی تصانیف کی تعداد تقریباً 39 ہے۔