ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ کے ستمبر کے شمارہ (صفحہ 104) پر اس قبیلہ کے حوالہ سے درج ہے: ’’جس طرح آپ جب کسی دوست یا رشتہ دار سے ملتے ہیں، تو مصافحہ کرتے ہیں۔ اسی طرح کینیا کے ماسا قبیلے کے افراد ایک دوسرے پر تھوکٹے ہیں۔ ان کی ثقافت میں اس کو تحفہ دینے اور تعریف و ستائش سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ البتہ وہ کینیائی باشندے جن کا ماسا قبیلے سے تعلق نہیں ہے، وہ عام انداز میں ہاتھ ملاتے یا مصافحہ کرتے ہیں۔‘‘