شعر میں ایک حرف یا حروف کی تکرار ثقلِ سماعت کا باعث بن سکتی ہے، اسی لیے یہ ناپسندیدہ ہے اور یہی ’’صوتی تنافر‘‘ ہے۔ غالبؔ کا خوبصورت خیال کا حامل یہ شعر اس کی بڑی اچھی مثال ہے:
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم غالبؔ
ہم نے دشتِ امکاں کو ایک نقشِ پا پایا
شعر میں ’’پ‘‘ کی تکرار سے ’’پا پا‘‘ پڑھا جاتا ہے۔
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ 181 سے انتخاب)