ابتدا میں لفظ جس صورت میں ہوتا ہے لسانی، تاریخی اور ثقافتی تغیرات کے زیرِ اثر لفظ کی صورت کچھ کی کچھ ہوجاتی ہے۔اسی طرح مفرد لفظ سے مختلف الفاظ بھی بن جاتے ہیں۔ ان سب کا مطالعہ "اشتقاقیات” کہلاتا ہے۔
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ 37 سے انتخاب)