آج مَیں خوش ہوں!

کسی صاحب نے سعادت حسن منٹو سے پوچھا: ’’منٹو صاحب، پچھلی مرتبہ جب آپ ملے تھے، تو یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی تھی، کہ آپ نے شراب سے توبہ کرلی ہے …… لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ آج آپ پھر پیے ہوئے ہیں۔‘‘
منٹو نے جواباً کہا: ’’بجا ارشاد قبلہ! فرق صرف اتنا ہے کہ اس دن آپ خوش تھے اور آج مَیں خوش ہوں!‘‘
(ڈاکٹر علی محمد خان کی کتاب ’’کِشتِ زعفران‘‘، مطبوعہ ’’الفیصل‘‘، پہلی اشاعت فروری 2009ء، صفحہ نمبر 154 سے انتخاب)