نفسیات کی اصطلاح میں ترسناکی (Phobia) بے جا خوف کو کہتے ہیں، یعنی ایسا خوف جس کے لیے کوئی معقول وجہ موجود نہ ہو۔ جیسے: بلندی کا خوف (Acrophobia)، تنگ جگہوں کا خوف (Claustrophobia) اور کھلی جگہوں کا خوف (Agrophobia) وغیرہ۔
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف ’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ مطبوعہ ’’اسلوب لاہور‘‘، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ130سے انتخاب)