مشہور بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر 10 جولائی 1949ء کو بمبئی میں پیدا ہوئے۔ آپ کو سنی گواسکر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
آپ نے 125 ٹیسٹ میچوں میں 10,122 رنز بنائے۔ اس طرح 108 ون ڈے میچوں میں 3,092 رنز بنائے۔
اپنے شان دار کیرئیر کے دوران میں آپ کو پورے ہندوستان میں کافی پذیرائی ملی۔ اس وقت کی حسین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک زمانہ تھا جب میں سنیل گواسکر کی دیوانی ہوا کرتی تھی۔