ڈان اردو سروس نے حالیہ ایک مفصل تحقیق چھاپی ہے جس میں ان تمام غذاؤں کا ذکر ہے جو شوگر سے بچانے میں مددگار ہثابت ہوسکتی ہیں۔ انہی غذاؤں میں سے ایک کریلا بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق: "کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو بہت کم افراد کو ہی پسند ہوتی ہے، تاہم مختلف طریقوں سے اسے پکا کر کڑواہٹ کو کم کرکے اسے مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم کریلا کھانے سے جسم کے اندر ایک کیمیائی ردعمل پیدا ہوتا ہے جو بلڈ گلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ انسولین کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔”