حکیم شاہجہاں بٹ اپنی مشہور کتاب "پھل، سبزیاں، اناج، بہترین علاج” میں دانت درد سے چھٹکارا پانے کا ٹوٹکا بیان کرتے ہوئے رقم کرتے ہیں: "دانت میں درد ہو، تو گرم پانی سے تین کُلیاں کریں اور پھر انتہائی ٹھنڈا پانی منھ میں ایک دو منٹ رکھ کر کُلی کریں۔ یہ عمل چار سے چھے بار کریں۔ دانت کا درد رُک جائے گا۔”