اقبالیات سے مراد وہ تمام سوانحی، تشریحی اور تنقیدی مواد ہے جو علامہ اقبال کی شخصیت اور ان کے فکر و فن کو سمجھنے اور سمجھانے کی غرض سے وجود میں آیا ہے۔ مثال کے طور پر ذیل کتب ’’اقبالیات‘‘ میں شمار ہوں گی:
پروفیسر یوسف سلیم چشتی کی شرحیں، فکر اقبال از ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم، روحِ اقبال از ڈاکٹر یوسف حسین خاں، سیرتِ اقبال از سید عابد علی عابد وغیرہ۔
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف ادبی اصطلاحات کا تعارف مطبوعہ اسلوب، لاہور، اشاعتِ اول مئی 2015ء، صفحہ 51سے انتخاب)