بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے کون سے کھانے مفید ہوتے ہیں؟ اس حوالہ سے ڈان اردو سروس نے اپنی حالیہ ایک تحقیق میں اس پر مفصل بات کی ہے۔ تحقیق کے اندر کیلے پر بھی بحث کی گئی ہے کہ یہ بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے اچھی غذا ہے۔ تحقیق میں کیلے کے حوالہ سے یہ الفاظ درج ہیں: "کیلے پوٹاشیم کے حصول کا قدرتی ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور اس معدنیات کی کمی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ خاص طور پر پٹھوں اور دل کی دھڑکن پر۔ کیلے نہ صرف پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ اس میں سوڈیم (نمکیات) کی شرح بھی کم ہوتی ہے جو اسے ہائی بلڈپریشر کے شکار افراد کے لیے ایک بہترین پھل یا غذا بناتا ہے۔”