بوڑھے افراد کے لیے روزہ کا کیا حکم ہے؟

بوڑھے مردوں اور عورتوں کے لیے روزہ ضرر رساں اور مشکل ہے۔ وہ روزہ توڑ سکتے ہیں، لیکن انہیں ہر چھوڑے ہوئے روزے کے عوض ایک مسکین کو بطورِ فدیہ کھانا کھلانا پڑے گا۔
یہی اصول ایسے بیمار شخص پر بھی لاگو ہوتا ہے جسے سارے سال کے دوران اپنی صحت بحال ہونے کی توقع نہ ہو۔
حنبلیوں کے سوا تمام مکاتب اس بارے میں متفق ہیں۔ حنبلی کہتے ہیں کہ فدیہ دینا واجب نہیں بلکہ مسنون ہے۔
(اسلامی شریعت کا انسائیکلو پیڈیا از لیلہ بختیار، ترجمہ یاسر جواد مطبوعہ نگارشات، پہلی اشاعت 2008ء، صفحہ نمبر 131 سے انتخاب)