دیباچہ (Preface) تنقیدی اصطلاح ہے۔ اسے "پیش لفظ” بھی کہتے ہیں۔
کسی کتاب (تصنیف یا تالیف) کے آغاز میں مصنف، مؤلف، مرتب یا کوئی اور ادیب/ نقاد قارئین کی سہولت اور تفہیم کے لیے آغازیے، تمہید یا مقدمے کے طور پر جو تحریر لکھتا ہے، اُسے دیباچہ یا پیش لفظ کہتے ہیں۔
ادبی دنیا میں بعض طویل دیباچے یا مقدمے اتنے مشہور ہوئے ہیں کہ ان کی الگ پہچان ہے۔ مثلاً مقدمۂ ابنِ خلدون اور مقدمۂ شعر و شاعری (مولانا حالیؔ) وغیرہ۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف "ادبی اصطلاحات” مطبوعہ "نیشنل بُک فاؤنڈیشن”، اشاعتِ چہارم مارچ، 2017ء، صفحہ نمبر 103 سے انتخاب)