چاہے وہ خواتین ہوں یا مرد حضرات، ہر کوئی اپنے چہرے پر پڑنے والے کیل مہاسوں سے پریشان ہے۔ اس حوالہ سے ایک انگریزی جریدے میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق کیل مہاسوں کے لیے لہسن سے بہتر کوئی گھریلو ٹوٹکا نہیں۔ لہسن کے ایک جوے کو لیں اور اسے کسی بھی کیل یا مہاسے پر آرام سے مسلتے جائیں۔ محض دو تین بار یہ مشق کرنے سے فرق صاف واضح ہوجاتا ہے۔