گاجر کو سلاد میں استعمال کرنے کے علاوہ اس کو بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ گاجر مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔ www.organicfacts.net کے مطابق گاجر کے درج ذیل فوائد ہیں:
کمزور بینائی کے شکار افراد گاجر یا اس کے جوس کو اپنے روز مرہ کھانے کا حصہ بنائیں۔گاجر کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے۔
دل کی بیماریوں سے نجات پانے کے لئے گاجر آپ کا بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ دل کی کئی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔
گاجرکے بے شمار فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ گاجر بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اس کے استعمال سے با آسانی مستفید ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ کو خراب ہاضمے کی شکایت ہے، تو پریشان ہونا چھوڑدیجئے اور گاجر کا استعمال شروع کیجیے۔ یہ نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔
گاجر کے باقاعدہ استعمال سے اس میں موجود وٹامن اے اور وٹامن بی ناخن اور ہڈیاں مظبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
معمول کے کھانے میں گاجر کا استعمال کینسر اور اسٹروک جیسی خطرناک بیماریوں کے خطرے سے بھی بچاسکتا ہے ۔
نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔