اگر فاؤنٹین پن (Fountain Pen)کی روشنائی کے داغ کپڑوں پر لگ جائے، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک عدد لیموں لیں۔ اسے دو برابر حصوں میں کاٹیں۔ ایک حصہ کو اٹھا لیں اس پر تھوڑا سا نمک ڈالیں اور اس کے بعد لیموں کو کپڑے کے اس حصہ پر زور سے رگڑیں جہاں روشنائی کا پکا داغ ہے۔ بعد میں نیم گرم پانی اور کسی بھی صابن یا واشنگ پاوڈر سے کپڑے کو دھولیں۔ داغ کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔