اوپیرا

منظوم غنائیہ ڈرامے کو "اوپیرا” (Opera) کہتے ہیں یعنی ایسا منظوم ڈراما جس کے مکالمے نظم کی صورت میں موسیقی کے سروں میں گائے جاتے ہیں۔
گویا اوپیرا میں نظم اور غناد دونوں لازمی ہیں۔ ورنہ وہ اوپیرا کہلانے کا حق دار نہیں۔
ڈراما کی قدیم تاریخ بتاتی ہے کہ اوپیرا یونان اور اٹلی کے تھیٹروں میں پرفارم کیا جاتا تھا لیکن اس کا احیا 1600ء میں اٹلی سے ہوا۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘ صفحہ نمبر 48-49 سے انتخاب)