ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان پوری دنیا میں غذا کے ذریعے علاج کرنے کے حوالہ سے مشہور ہیں۔ اپنی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں ڈاکٹر صاحب دمہ (Asthma) کے غذائی علاج کے حوالہ سے رقم کرتے ہیں: ’’چھوہارا گرم ہے۔ چھاتی اور پھیپھڑوں کو قوت دیتا ہے۔ بلغم اور سردی میں مفید ہے۔‘‘
مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ صبا رشید نے کیا ہے، جس کے صفحہ نمبر 69 سے یہ علاج لیا گیا ہے۔