ٹوکیو میں ایک امریکی سے ملا، جسے فالج نے دونوں ٹانگوں سے معذور کر دیا تھا، لیکن وہ اس معذوری کے باوجود وہیل چیئر پر ساری دنیا گھومنے نکل پڑا تھا۔ وہ میرے لیے ایک متاثر کن آدمی تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ "کیا کوئی شے تجھے مات دے سکی ہے؟” اس کا جواب شان دار تھا، بولا: "معذوری میری ٹانگوں میں ہے، دماغ میں نہیں!”
(احمد فرہاد کی ترجمہ و تالیف شدہ کتاب ’’کامیابی‘‘ مطبوعہ ’’رُمیل ہاؤس آف پبلی کیشنز‘‘ پہلی جلد، صفحہ نمبر52 سے انتخاب)