یورپ اور امریکہ کے اثر سے ہمارے ہاں بھی سنڈوچ (Sandwich) کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ اس کی ایجاد "ارل آف سینڈوچ” (Earl of Sandwich) نے 1792ء میں کی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ 14 گھنٹے جوے میں مصروف رہتا تھا اور اتنی فرصت نہیں تھی کہ اطمینان سے کھانا کھا سکے۔اس لیے اس نے سلائس کے درمیان گوشت رکھ کر جوا کھیلتے ہوئے کھانا کھانا شروع کر دیا۔ اب یہ اس کے نام سے موسوم ہوچکے ہیں۔ (ڈاکٹر مبارک علی کی کتاب ’’تاریخِ کھانا اور کھانے کے آداب‘‘ مطبوعہ ’’تاریخ پبلی کیشنز لاہور‘‘ پہلی جلد 2013ء، صفحہ 42 سے انتخاب)