ہمارے گھروں میں ایک عرصہ سے زیتون کے تیل کی مالش کو جوڑوں کے درد کے لیے بہترین ٹوٹکا مانا جاتا ہے۔ زیتون کے تیل سے جوڑوں کی مالش کرنے سے نہ صرف درد ختم ہوتا ہے بلکہ ہڈیوں کا گودا ختم ہونے کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔ زیتون کے تیل میں جوڑوں کے درد کے علاوہ اگر کبھی کوئی ہڈی ٹوٹ گئی ہو اور جڑنے کے بعد سردی کے موسم میں اس جگہ درد محسوس ہوتا ہو، تو مالش کرنے سے وہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔