گوتم بدھ بارے مشہور روایت پڑھئے

گوتم بدھ کے متعلق روایت مشہور ہے کہ وہ ایک درخت کے نیچے آلتی پالتی مار کر گیان میں بیٹھا رہتا تھا۔ ایک دن گیان کی حالت میں اس کی ہلکی سی آنکھ کھلی، تو سامنے ایک خوبصورت لڑکی آتی ہوئی دیکھی۔ جب اس نے لڑکی کو دیکھا، تو ایک لمحے کے لیے اس کے اندر کا شر جاگ اٹھا۔ اس کا خیال پراگندہ ہو گیا۔ اگلے ہی لمحے اسے خیال آیا کہ یہ ایسی مخلوق ہے، جو خیال کو گندا کرتی ہے۔ پھر خیال آیا کہ نہیں اس کا قصور نہیں، میرے ہی اندر کچھ گندا ہے جس نے سر اٹھا لیا تھا۔
جب آپ اپنے اندر دیکھتے ہیں، تو آپ کو سمجھ آتا ہے کہ میرے ہی اندر موسیٰ اور فرعون ہے۔ اندر ہی آپ حیاتی ہیں، اندر ہی چودہ طبق روشن ہیں۔ اندر ہی رب کی ذات ہے، اندر ہی شیطان ہے اور اندر ہی وہ شے ہے، جویہ تمام فیصلے کراتی ہے۔ (قاسم علی شاہ کی کتاب ’’اپنی تلاش‘‘ مطبوعہ ’’قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن‘‘ صفحہ 31 سے انتخاب)