14 دسمبر، حضرتِ جون ایلیا کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق پورے برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی، سوانح نگار اور اعلیٰ پائے کے عالم حضرتِ جون ایلیا 14 دسمبر 1931ء کو امروہہ (برطانوی ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔
آپ اپنے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے روزِ اول سے سراہے جاتے تھے۔ آپ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے بھائی اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے۔
آپ کو عربی، انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی میں اعلیٰ مہارت حاصل تھی۔