انسان کو جب بھی کبھی سر درد لاحق ہوتا ہے، تو اس کا پورا وجود ایک طرح سے مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے۔ بعض اوقات تو آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ جاتے ہیں۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے جہاں ایک طرف مہنگی دوائیاں اور بسا اوقات اسپتال کے چکر تک کاٹنا پڑتے ہیں، وہاں دوسری طرف ایک مؤثر گھریلو ٹوٹکاآپ کو سر درد سے فوری نجات دلاسکتا ہے۔ اس کے لئے آزمائش شرط ہے۔
جب کبھی سر درد آپ کو نڈھال کردے، تو برف کی ڈلیاں لے لیں اور انہیں پانی میں ڈال دیں۔ جب پانی برف کی ڈلیوں کی مدد سے ٹھنڈا ہوجائے، تو اپنے دونوں ہاتھ جتنی دیر تک رکھ سکتے ہیں، اس برفیلے پانی کے اندر رکھیں۔ اس دوران میں اپنے ہاتھوں کی مُٹھی بنالیں اور انہیں متواتر کھولنے اور بند کرنے کا عمل جاری رکھیں۔لیجیے، ایسا کرنے سے پانچ منٹ کے اندر اندر آپ سر درد سے نجات پالیں گے۔
نوٹ: یہ ٹوٹکا عام قارئین کے لئے ہے۔ طبیعت زیادہ خراب ہو، تو اپنے معالج سے رجوع فرمائیں۔