اخروٹ، دماغ کی کمزوری کا بہترین علاج

ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں دماغ کی کمزوری کا آسان سا علاج اس طرح رقم کرتے ہیں: ’’اخروٹ کی بناوٹ دماغ جیسی ہوتی ہے۔ اخروٹ کھانے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے دماغ کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔‘‘
مذکورہ کتاب کا ترجمہ صبا رشید اردو میں ’’کار آمد گھریلو غذائی نسخے‘‘ کے نام سے کرچکی ہیں۔ اوپر درج شدہ طریقۂ علاج اسی کتاب کے صفحہ 183 پر رقم ہے۔