لیموں کے کھانے کے فائدے تو آپ نے پڑھے ہوں گے، لیکن اسے جلد پر لگانے یا پانی میں اسے نچوڑ کر نہانے کے فائدے شائد ہی آپ جانتے ہوں۔
اس حوالہ سے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں لکھتے ہیں کہ لیموں جلد کو صاف کرتا ہے۔ جلد کے تمام امراض پھوڑے، پھنسیاں، داد (داد کو پشتو میں سپونڑے کہتے ہیں) خارش وغیرہ میں لیموں کا رَس لگانے یا لیموں کو پانی میں نچوڑ کر اُس پانی سے دھونے یا پھر نہانے سے فائدہ ہوتا ہے۔