معلومات عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "onthisday.com” کی تحقیق کے مطابق تاریخ میں آج کے دن یعنی 27 دسمبر 1979ء کو سوویت یونین کی افواج نے افغانستان پر حملہ کرکے صدر حفیظ اللہ امین کو معزول کیا تھا۔
یہی وہ سب سے بڑی غلطی تھی جس نے سُپر پاؤر روس کو ناکوں چنے چبوائے اور بالآخر اسے شکست کھا کر واپس لوٹنا پڑا۔
تاریخ کا مطالعہ کرنے والے یہ بات بہتر طور پر جانتے ہیں کہ جس طرح روس نے امریکہ کو ویت نام میں دھول چٹائی تھی، ٹھیک اسی طرح امریکہ کے سی آئی اے نے ایک منظم منصوبہ بندی کے بعد روس کو افغانستان میں ناک رگڑنے پر مجبور کرکے حساب برابر کر دیا۔