اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ صحت مند زندگی گزارنے کا راز جان لیں، تو اس کے لئے دواؤں کے استعمال سے زیادہ اپنے طور طریقوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔ ہم زیادہ دیر یا تو گھر میں بستر میں دبکے پڑے رہتے ہیں یا پھر دفاتر میں کام کر رہے ہوتے ہیں۔ گھروں اور دفاتر سے کچھ دیر کے لیے باہر نکلنے کا عمل مزاج کو خوشگوار بناتا ہے۔ آپ باہر نکل کر کھلی ہوا میں سانس لیتے ہیں جس سے تازگی کا احساس ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کا خیال ہے کہ گھروں یا دفتروں سے تھوڑی دیر کے لئے باہر نکلنا اور کھلی فضا میں سانس لینا تخلیقی سوچ کو پروان چڑھانے کا بہترین نسخہ ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین صحت یہ بھی مانتے ہیں کہ گھر سے چہل قدمی کو معمول بنا لینے کے عمل سے آپ کی یادداشت مضبوط ہوتی ہے۔

ایک تازہ ترین تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو خواتین گھر سے باہر نکلتی ہیں اور چہل قدمی کو اپنا معمول بناتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔