سوات کے عمیر احد کینیڈا کے آیندہ انتخابات میں حصہ لیں گے

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

سوات سے تعلق رکھنے والے عمیر احد کینیڈا کے آیندہ انتخابات (2025ء) میں ممبر پارلیمنٹ کا الیکشن لڑیں گے۔
اس بات کا فیصلہ فیڈرل لبرل پارٹی کے مرکزی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ عمیر احد فیڈرل لبرل پارٹی سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابلِ ستایش ہیں جس کی وجہ سے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آیندہ ملکی انتخابات (2025ء) میں وہ ایم پی کا الیکشن لڑیں گے۔
عمیر احد پشتون قبیلہ یوسف زئی کی شاخ ’’میرخیل‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 20 مئی 1985ء کو عبدالاحد میرخیل کے ہاں تاج چوک مینگورہ، سوات میں پیدا ہوئے۔ یونیورسٹی آف کیلگری (University of Calgary) سے پولی ٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ پاکستان میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ’’پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن‘‘ کے فعال کارکن رہ چکے ہیں۔ خدائی خدمتگار تحریک سے متاثر ہیں۔ خود کو باچا خان بابا کے پیروکار ہونے کے ناتے ’’عدم تشدد‘‘ کا علم بردار کہتے ہیں۔ آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے