ایڈیشنل سیشن جج سوات محمد طاہر اورنگزیب نے سوات کے سینئر صحافی امجد علی سحاب کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔
ڈی پی اُو سوات کی ہدایت پر امجد علی سحاب کے خلاف تھانہ مینگورہ میں پولیس کی مدعیت میں 31 اگست کو دفعات 500, 504PPC اور 25-D کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد اُنھوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔
ہفتہ کو صحافیوں کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان، عطاء اللہ جان اور میر انعام خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے اُن کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی۔
سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں نے سینئر صحافی کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر درج کرنے کی بھرپور مذمت کی اور عدلیہ اور اپنے وکلا کا شکریہ ادا کیا۔